اسلام
واپس

99. عز زلزلہ

1جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی

2اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی

3اور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہے

4اُس روز وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی

5کیونکہ تیرے رب نے اُسے (ایساکرنے کا) حکم دیا ہوگا

6اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں

7پھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا

8اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا

ذریعہ: Abul A Ala Maududi

WEBREATH · 11:11

«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7

Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.

WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath