اسلام
واپس

96. العلق

1پڑھو (اے نبیؐ) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا

2جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی

3پڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہے

4جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا

5انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا

6ہرگز نہیں، انسان سرکشی کرتا ہے

7اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے

8پلٹنا یقیناً تیرے رب ہی کی طرف ہے

9تم نے دیکھا اُس شخص کو

10جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟

11تمہارا کیا خیال ہے اگر (وہ بندہ) راہ راست پر ہو

12یا پرہیزگاری کی تلقین کرتا ہو؟

13تمہارا کیا خیال ہے اگر (یہ منع کرنے والا شخص حق کو) جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو؟

14کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟

15ہرگز نہیں، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اسے کھینچیں گے

16اُس پیشانی کو جو جھوٹی اور سخت خطا کار ہے

17وہ بلا لے اپنے حامیوں کی ٹولی کو

18ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بلا لیں گے

19ہرگز نہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے رب کا) قرب حاصل کرو

ذریعہ: Abul A Ala Maududi

WEBREATH · 11:11

«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7

Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.

WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath