اسلام
واپس

93. Ad-Dhuhaa

1قسم ہے روز روشن کی

2اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے

3(اے نبیؐ) تمہارے رب نے تم کو ہرگز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا

4اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے

5اور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے

6کیا اس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھکانا فراہم کیا؟

7اور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی

8اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا

9لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو

10اور سائل کو نہ جھڑکو

11اور اپنے رب کی نعمت کا اظہار کرو

ذریعہ: Abul A Ala Maududi

WEBREATH · 11:11

«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7

Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.

WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath