اسلام
واپس

92. اللیل

1قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے

2اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو

3اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا

4درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں

5تو جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیا

6اور بھلائی کو سچ مانا

7اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے

8اور جس نے بخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتی

9اور بھلائی کو جھٹلایا

10اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہولت دیں گے

11اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟

12بے شک راستہ بتانا ہمارے ذمہ ہے

13اور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیں

14پس میں نے تم کو خبردار کر دیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے

15اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت

16جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا

17اور اُس سے دور رکھا جائیگا وہ نہایت پرہیزگار

18جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے

19اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو

20وہ تو صرف اپنے رب برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے

21اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا

ذریعہ: Abul A Ala Maududi

WEBREATH · 11:11

«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7

Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.

WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath