91. الشمس
1سورج اور اُس کی دھوپ کی قسم
2اور چاند کی قسم جبکہ وہ اُس کے پیچھے آتا ہے
3اور دن کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) نمایاں کر دیتا ہے
4اور رات کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) ڈھانک لیتی ہے
5اور آسمان کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے قائم کیا
6اور زمین کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے بچھایا
7اور نفس انسانی کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے ہموار کیا
8پھر اُس کی بدی اور اُس کی پرہیز گاری اس پر الہام کر دی
9یقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا
10اور نامراد ہوا وہ جس نے اُس کو دبا دیا
11ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر جھٹلایا
12جب اُس قوم کا سب سے زیادہ شقی آدمی بپھر کر اٹھا
13تو اللہ کے رسول نے اُن لوگوں سے کہا کہ خبردار، اللہ کی اونٹنی کو (ہاتھ نہ لگانا) اوراُس کے پانی پینے (میں مانع نہ ہونا)
14مگر انہوں نے اُس کی بات کو جھوٹا قرار دیا اور اونٹنی کو مار ڈالا آخرکار اُن کے گناہ کی پاداش میں ان کے رب نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوند خاک کر دیا
15اور اسے (اپنے ا س فعل کے) کسی برے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے
ذریعہ: Abul A Ala Maududi
WEBREATH · 11:11
«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7
Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.
WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath