اسلام
واپس

90. البلاد

1نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی

2اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے

3اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی

4درحقیقت ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے

5کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟

6کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اڑا دیا

7کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟

8کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں

9اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟

10اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟

11مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمت نہ کی

12اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟

13کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا

14یا فاقے کے دن

15کسی قریبی یتیم

16یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا

17پھر (اس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور (خلق خدا پر) رحم کی تلقین کی

18یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے

19اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں

20ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی

ذریعہ: Abul A Ala Maududi

WEBREATH · 11:11

«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7

Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.

WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath