اسلام
واپس

89. الفجر

1قسم ہے فجر کی

2اور دس راتوں کی

3اور جفت اور طاق کی

4اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہو

5کیا اِس میں کسی صاحب عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟

6تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے کیا برتاؤ کیا

7اونچے ستونوں والے عاد ارم کے ساتھ

8جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟

9اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں؟

10اور میخوں والے فرعون کے ساتھ؟

11یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں بڑی سرکشی کی تھی

12اور ان میں بہت فساد پھیلایا تھا

13آخرکار تمہارے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا

14حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب گھات لگائے ہوئے ہے

15مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا رب جب اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنا دیا

16اور جب وہ اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُس کا رزق اُس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا

17ہرگز نہیں، بلکہ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے

18اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں اکساتے

19اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو

20اور مال کی محبت میں بری طرح گرفتار ہو

21ہرگز نہیں، جب زمین پے در پے کوٹ کوٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی

22اور تمہارا رب جلوہ فرما ہوگا اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے

23اور جہنم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل؟

24وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اِس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا

25پھر اُس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں

26اور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں

27(دوسری طرف ارشاد ہوگا) اے نفس مطمئن

28چل اپنے رب کی طرف، اِس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے

29شامل ہو جا میرے (نیک) بندوں میں

30اور داخل ہو جا میری جنت میں

ذریعہ: Abul A Ala Maududi

WEBREATH · 11:11

«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7

Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.

WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath