88. الغاشیہ
1کیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے؟
2کچھ چہرے اُس روز خوف زدہ ہونگے
3سخت مشقت کر رہے ہونگے
4تھکے جاتے ہونگے، شدید آگ میں جھلس رہے ہونگے
5کھولتے ہوئے چشمے کا پانی انہیں پینے کو دیا جائے گا
6خار دار سوکھی گھاس کے سوا کوئی کھانا اُن کے لیے نہ ہوگا
7جو نہ موٹا کرے نہ بھوک مٹائے
8کچھ چہرے اُس روز با رونق ہوں گے
9اپنی کار گزاری پر خوش ہونگے
10عالی مقام جنت میں ہوں گے
11کوئی بیہودہ بات وہاں نہ سنیں گے
12اُس میں چشمے رواں ہونگے
13اُس کے اندر اونچی مسندیں ہوں گی
14ساغر رکھے ہوئے ہوں گے
15گاؤ تکیوں کی قطاریں لگی ہوں گی
16اور نفیس فرش بچھے ہوئے ہوں گے
17(یہ لوگ نہیں مانتے) تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟
18آسمان کو نہیں دیکھتے کہ کیسے اٹھایا گیا؟
19پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟
20اور زمین کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی؟
21اچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو
22کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو
23البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گا
24تو اللہ اس کو بھاری سزا دے گا
25اِن لوگوں کو پلٹنا ہماری طرف ہی ہے
26پھر اِن کا حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے
ذریعہ: Abul A Ala Maududi
WEBREATH · 11:11
«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7
Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.
WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath