اسلام
واپس

87. الاعلیٰ

1(اے نبیؐ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کرو

2جس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا

3جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی

4جس نے نباتات اگائیں

5پھر اُن کو سیاہ کوڑا کرکٹ بنا دیا

6ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے

7سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جو کچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی

8اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں

9لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو

10جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا

11اور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بخت

12جو بڑی آگ میں جائے گا

13پھر نہ اس میں مرے گا نہ جیے گا

14فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی

15اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی

16مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو

17حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے

18یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی

19ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں

ذریعہ: Abul A Ala Maududi

WEBREATH · 11:11

«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7

Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.

WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath