اسلام
واپس

86. طارق

1قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی

2اور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟

3چمکتا ہوا تارا

4کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو

5پھر ذرا انسان یہی دیکھ لے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے

6ایک اچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے

7جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے

8یقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے

9جس روز پوشیدہ اسرار کی جانچ پڑتال ہوگی

10اُس وقت انسان کے پاس نہ خود اپنا کوئی زور ہوگا اور نہ کوئی اس کی مدد کرنے والا ہوگا

11قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی

12اور (نباتات اگتے وقت) پھٹ جانے والی زمین کی

13یہ ایک جچی تلی بات ہے

14ہنسی مذاق نہیں ہے

15یہ لوگ چالیں چل رہے ہیں

16اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں

17پس چھوڑ دو اے نبیؐ، اِن کافروں کو اک ذرا کی ذرا اِن کے حال پر چھوڑ دو

ذریعہ: Abul A Ala Maududi

WEBREATH · 11:11

«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7

Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.

WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath