اسلام
واپس

85. البروج

1قسم ہے مضبوط قلعوں والے آسمان کی

2اور اُس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے

3اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی

4کہ مارے گئے گڑھے والے

5(اُس گڑھے والے) جس میں خوب بھڑکتے ہوئے ایندھن کی آگ تھی

6جبکہ وہ اُس گڑھے کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے

7اور جو کچھ وہ ایمان لانے والوں کے ساتھ کر رہے تھے اُسے دیکھ رہے تھے

8اور اُن اہل ایمان سے اُن کی دشمنی اِس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ اُس خدا پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے

9جو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا مالک ہے، اور وہ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے

10جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم و ستم توڑا اور پھر اس سے تائب نہ ہوئے، یقیناً اُن کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلائے جانے کی سزا ہے

11جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، یقیناً اُن کے لیے جنت کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ ہے بڑی کامیابی

12درحقیقت تمہارے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے

13وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا

14اور وہ بخشنے والا ہے، محبت کرنے والا ہے

15عرش کا مالک ہے، بزرگ و برتر ہے

16اور جو کچھ چاہے کر ڈالنے والا ہے

17کیا تمہیں لشکروں کی خبر پہنچی ہے؟

18فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی؟

19مگر جنہوں نے کفر کیا ہے وہ جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں

20حالانکہ اللہ نے ان کو گھیرے میں لے رکھا ہے

21(اُن کے جھٹلانے سے اِس قرآن کا کچھ نہیں بگڑتا) بلکہ یہ قرآن بلند پایہ ہے

22اُس لوح میں (نقش ہے) جو محفوظ ہے

ذریعہ: Abul A Ala Maududi

WEBREATH · 11:11

«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7

Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.

WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath