84. الانشائق
1جب آسمان پھٹ جائے گا
2اور اپنے رب کے فرمان کی تعمیل کرے گا اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اپنے رب کا حکم مانے)
3اور جب زمین پھیلا دی جائے گی
4اور جو کچھ اس کے اندر ہے اُسے باہر پھینک کر خالی ہو جائے گی
5اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اس کی تعمیل کرے)
6اے انسان، تو کشاں کشاں اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے، اور اُس سے ملنے والا ہے
7پھر جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا گیا
8اُس سے ہلکا حساب لیا جائے گا
9اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا
10رہا وہ شخص جس کا نامہ اعمال اُس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا
11تو وہ موت کو پکارے گا
12اور بھڑکتی ہوئی آگ میں جا پڑے گا
13وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا
14اُس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے
15پلٹنا کیسے نہ تھا، اُس کا رب اُس کے کرتوت دیکھ رہا تھا
16پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں شفق کی
17اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہے
18اور چاند کی جب کہ وہ ماہ کامل ہو جاتا ہے
19تم کو ضرور درجہ بدرجہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف گزرتے چلے جانا ہے
20پھر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ ایمان نہیں لاتے
21اور جب قرآن اِن کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے؟
22بلکہ یہ منکرین تو الٹا جھٹلاتے ہیں
23حالانکہ جو کچھ یہ (اپنے نامہ اعمال میں) جمع کر رہے ہیں اللہ اُسے خوب جانتا ہے
24لہٰذا اِن کو دردناک عذاب کی بشارت دے دو
25البتہ جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے
ذریعہ: Abul A Ala Maududi
WEBREATH · 11:11
«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7
Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.
WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath