اسلام
واپس

82. الانفتار

1جب آسمان پھٹ جائے گا

2اور جب تارے بکھر جائیں گے

3اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے

4اور جب قبریں کھول دی جائیں گی

5اُس وقت ہر شخص کو اُس کا اگلا پچھلا سب کیا دھرا معلوم ہو جائے گا

6اے انسان، کس چیز نے تجھے اپنے اُس رب کریم کی طرف سے دھوکے میں ڈال دیا

7جس نے تجھے پیدا کیا، تجھے نک سک سے درست کیا، تجھے متناسب بنایا

8اور جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ کر تیار کیا؟

9ہرگز نہیں، بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) تم لوگ جزا و سزا کو جھٹلاتے ہو

10حالانکہ تم پر نگراں مقرر ہیں

11ایسے معزز کاتب

12جو تمہارے ہر فعل کو جانتے ہیں

13یقیناً نیک لوگ مزے میں ہوں گے

14اور بے شک بدکار لوگ جہنم میں جائیں گے

15جزا کے دن وہ اس میں داخل ہوں گے

16اور اُس سے ہرگز غائب نہ ہو سکیں گے

17اور تم کیا جانتے ہو کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟

18ہاں، تمہیں کیا خبر کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟

19یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا

ذریعہ: Abul A Ala Maududi

WEBREATH · 11:11

«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7

Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.

WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath