اسلام
واپس

80. اباسہ

1ترش رو ہوا، اور بے رخی برتی

2اِس بات پر کہ وہ اندھا اُس کے پاس آ گیا

3تمہیں کیا خبر، شاید وہ سدھر جائے

4یا نصیحت پر دھیان دے، اور نصیحت کرنا اس کے لیے نافع ہو؟

5جو شخص بے پروائی برتتا ہے

6اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو

7حالانکہ اگر وہ نہ سدھرے تو تم پر اس کی کیا ذمہ داری ہے؟

8اور جو خود تمہارے پاس دوڑا آتا ہے

9اور وہ ڈر رہا ہوتا ہے

10اس سے تم بے رخی برتتے ہو

11ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے

12جس کا جی چاہے اِسے قبول کرے

13یہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو مکرم ہیں

14بلند مرتبہ ہیں، پاکیزہ ہیں

15معزز اور نیک کاتبوں کے

16ہاتھوں میں رہتے ہیں

17لعنت ہو انسان پر، کیسا سخت منکر حق ہے یہ

18کس چیز سے اللہ نے اِسے پیدا کیا ہے؟

19نطفہ کی ایک بوند سے اللہ نے اِسے پیدا کیا، پھر اِس کی تقدیر مقرر کی

20پھر اِس کے لیے زندگی کی راہ آسان کی

21پھر اِسے موت دی اور قبر میں پہنچایا

22پھر جب چاہے وہ اِسے دوبارہ اٹھا کھڑا کرے

23ہرگز نہیں، اِس نے وہ فرض ادا نہیں کیا جس کا اللہ نے اِسے حکم دیا تھا

24پھر ذرا انسان اپنی خوراک کو دیکھے

25ہم نے خوب پانی لنڈھایا

26پھر زمین کو عجیب طرح پھاڑا

27پھر اُس کے اندر اگائے غلے

28اور انگور اور ترکاریاں

29اور زیتون اور کھجوریں

30اور گھنے باغ

31اور طرح طرح کے پھل، اور چارے

32تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامان زیست کے طور پر

33آخرکار جب وہ کان بہرے کر دینے والی آواز بلند ہوگی

34اُس روز آدمی اپنے بھائی

35اور اپنی ماں اور اپنے باپ

36اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے بھاگے گا

37ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آ پڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا

38کچھ چہرے اُس روز دمک رہے ہوں گے

39ہشاش بشاش اور خوش و خرم ہوں گے

40اور کچھ چہروں پر اس روز خاک اڑ رہی ہوگی

41اور کلونس چھائی ہوئی ہوگی

42یہی کافر و فاجر لوگ ہوں گے

ذریعہ: Abul A Ala Maududi

WEBREATH · 11:11

«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7

Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.

WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath