اسلام
واپس

79. نازیہ

1قسم ہے اُن (فرشتوں کی) جو ڈوب کر کھینچتے ہیں

2اور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں

3اور (اُن فرشتوں کی جو کائنات میں) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں

4پھر (حکم بجا لانے میں) سبقت کرتے ہیں

5پھر (احکام الٰہی کے مطابق) معاملات کا انتظام چلاتے ہیں

6جس روز ہلا مارے گا زلزلے کا جھٹکا

7اور اس کے پیچھے ایک اور جھٹکا پڑے گا

8کچھ دل ہوں گے جو اُس روز خوف سے کانپ رہے ہوں گے

9نگاہیں اُن کی سہمی ہوئی ہوں گی

10یہ لوگ کہتے ہیں "کیا واقعی ہم پلٹا کر پھر واپس لائے جائیں گے؟

11کیا جب ہم کھوکھلی بوسیدہ ہڈیاں بن چکے ہوں گے؟

12کہنے لگے "یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کی ہوگی

13حالانکہ یہ بس اتنا کام ہے کہ ایک زور کی ڈانٹ پڑے گی

14اور یکایک یہ کھلے میدان میں موجود ہوں گے

15کیا تمہیں موسیٰؑ کے قصے کی خبر پہنچی ہے؟

16جب اس کے رب نے اُسے طویٰ کی مقدس وادی میں پکارا تھا

17کہ "فرعون کے پاس جا، وہ سرکش ہو گیا ہے

18اور اس سے کہہ کیا تو اِس کے لیے تیار ہے کہ پاکیزگی اختیار کرے

19اور میں تیرے رب کی طرف تیری رہنمائی کروں تو (اُس کا) خوف تیرے اندر پیدا ہو؟

20پھر موسیٰؑ نے (فرعون کے پاس جا کر) اُس کو بڑی نشانی دکھائی

21مگر اُس نے جھٹلا دیا اور نہ مانا

22پھر چالبازیاں کرنے کے لیے پلٹا

23اور لوگوں کو جمع کر کے اس نے پکار کر کہا

24میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں

25آخرکار اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا

26درحقیقت اِس میں بڑی عبرت ہے ہر اُس شخص کے لیے جو ڈرے

27کیا تم لوگوں کی تخلیق زیادہ سخت کام ہے یا آسمان کی؟ اللہ نے اُس کو بنایا

28اُس کی چھت خوب اونچی اٹھائی پھر اُس کا توازن قائم کیا

29اور اُس کی رات ڈھانکی اور اُس کا دن نکالا

30اِس کے بعد زمین کو اس نے بچھایا

31اُس کے اندر سے اُس کا پانی اور چارہ نکالا

32اور پہاڑ اس میں گاڑ دیے

33سامان زیست کے طور پر تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے

34پھر جب وہ ہنگامہ عظیم برپا ہوگا

35جس روز انسان اپنا سب کیا دھرا یاد کرے گا

36اور ہر دیکھنے والے کے سامنے دوزخ کھول کر رکھ دی جائے گی

37تو جس نے سرکشی کی تھی

38اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی تھی

39دوزخ ہی اس کا ٹھکانا ہوگی

40اور جس نے اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا تھا اور نفس کو بری خواہشات سے باز رکھا تھا

41جنت اس کا ٹھکانا ہوگی

42یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ "آخر وہ گھڑی کب آ کر ٹھیرے گی؟

43تمہارا کیا کام کہ اس کا وقت بتاؤ

44اس کا علم تو اللہ پر ختم ہے

45تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اُس شخص کو جو اُس کا خوف کرے

46جس روز یہ لوگ اسے دیکھ لیں گے تو انہیں یوں محسوس ہوگا کہ (یہ دنیا میں یا حالت موت میں) بس ایک دن کے پچھلے پہر یا اگلے پہر تک ٹھیرے ہیں

ذریعہ: Abul A Ala Maududi

WEBREATH · 11:11

«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7

Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.

WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath