اسلام
واپس

102. التکاثور

1تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے

2یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو

3ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا

4پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا

5ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا)

6تم دوزخ دیکھ کر رہو گے

7پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے

8پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی

ذریعہ: Abul A Ala Maududi

WEBREATH · 11:11

«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7

Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.

WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath