اسلام
واپس

100. العادیات

1قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیں

2پھر (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں جھاڑتے ہیں

3پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں

4پھر اس موقع پر گرد و غبار اڑاتے ہیں

5پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں

6حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے

7اور وہ خود اِس پر گواہ ہے

8اور وہ مال و دولت کی محبت میں بری طرح مبتلا ہے

9تو کیا وہ اُس حقیقت کو نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ (مدفون) ہے اُسے نکال لیا جائے گا

10اور سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے اُسے برآمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟

11یقیناً اُن کا رب اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا

ذریعہ: Abul A Ala Maududi

WEBREATH · 11:11

«If you are thankful, I will give you more» — Quran 14:7

Breath is one for all: everyone lives by it, whoever they are and whatever they believe. Every day at 11:11 local time people stop for sixty seconds, breathe, and thank GOD for the breath — each in their own words, each within themselves. In that minute we are One Breath.

WEBREATH — the Minute at 11:11, your own local time — we are One Breath